ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی میں غیر قانونی شراب ریکیٹ ،عورت کے ساتھ مار پیٹ کرنے والی 6 خواتین گرفتار، ایل جی نے دی معلومات 

دہلی میں غیر قانونی شراب ریکیٹ ،عورت کے ساتھ مار پیٹ کرنے والی 6 خواتین گرفتار، ایل جی نے دی معلومات 

Fri, 08 Dec 2017 23:27:27    S.O. News Service

نئی دہلی 8دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) دہلی کے نریلا علاقے میں غیر قانونی شراب ریکیٹ کا پردہ فاش کرنے والی عورت سے مبینہ طور پر مار پیٹ کرنے اور اس کے کپڑے پھاڑنے والی چھ خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے. پولیس ڈپٹی کمشنر روہنی رجنیش گپتا نے بتایا کہ اس سلسلے میں چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے بھی ٹویٹ کرکے گرفتاری کے بارے میں معلومات دی ۔ ایل جی نے ٹویٹ کر کہا ہے کہ کل شام نریلا کے واقعہ کے قصورواروں نیز اس واقعہ میں اگر غفلت پائی گئی تو سی پی دہلی کو پولیس افسران کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایف آر درج کرلیا گیا ہے اور چھ ملزمین کی گرفتاری بھی عمل میں آچکی ہے ۔ پولیس نے واقعہ میں شامل خواتین کے خلاف تعزیراتِ ہند کی تحت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔ خواتین کمیشن نے الزام لگایا کہ بدھ کی رات کو نریلا علاقے میں معائنے کے دوران خاتون نے کمیشن کو شراب کی غیر قانونی فروخت اطلاع دی تھی جس کے بعد کل سے کم 25 لوگوں کی بھیڑ نے خواتین پر حملہ کیا اور لوہے کی راڈ سے اس کی پٹائی بھی کی تھی ،متاثرہ عورت کے مطابق جنسی طور پر زیادتی بھی کی گئی تھی ۔


Share: